ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میڈیا کی آزادی کا مکمل احترام کرتے ہیں:سی بی آئی

میڈیا کی آزادی کا مکمل احترام کرتے ہیں:سی بی آئی

Wed, 07 Jun 2017 13:43:32    S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پریس کی آزادی کا مکمل احترام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے میڈیا اور این ڈی ٹی وی کی طرف سے چینل کے پرموٹر اور دیگر سے متعلق اس کی تحقیقات کو پریس کی آزادی پر حملہ بتائے جانے کو سراسر غلط بتایا ہے۔ساتھ ہی ایجنسی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نجی بینکوں کے معاملات کی تفتیش کرنے کا اسے پورا اختیار ہے۔سی بی آئی نے منگل کو یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ چینل کے مالک پرنو رائے اور ان کی بیوی رادھکا رائے کے خلاف کانٹکٹ سیکورٹیز کے ڈائریکٹر اور این ڈی ٹی وی کے سابق اہلکار سنجے دت کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔عدالت کی طرف سے جاری تلاشی وارنٹ کی بنیاد پر سی بی آئی نے ان کے دہلی اور دہرہ دون میں واقع 4ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی تھی ۔چینل کے اسٹوڈیو، نیوز روم یا پریسر کے رجسٹرڈ دفتر میں کوئی تلاشی نہیں لی گئی۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی مکمل طور پر پریس کی آزادی کا احترام کرتی ہے۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی نے آئی سی آئی سی آئی بینک این ڈی ٹی وی کے شیئر ہولڈر کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے اور اس سطح پر الزامات کو عیب سے پاک کرنا اور ایجنسی پر غلط طریقے سے الزام لگا کر اس کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جانچ قانون کے مناسب طریقہ کار کے مطابق اور عدالت کے دائرہ اختیار میں کی جا رہی ہے ۔تفتیش کے دوران ملے ثبوتوں کی بنیاد پر تحقیقات کے نتائج عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔این ڈی ٹی وی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ٹی وی اس کے پرموٹروں نے کسی بھی قرض کی ادائیگی میں چوک نہیں برتی ہے۔سی بی آئی کا کہنا ہے کہ اس کی جانچ ملزمان کی ادائیگی کے سلسلے میں نہیں ہے لیکن پرموٹروں کو 48کروڑ روپے کے غلط فائدہ سے متعلق پرنو رائے ،ان کی بیوی رادھکا رائے اور ان کی کمپنی اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے کچھ نامعلوم حکام کی مجرمانہ سازش سے پیدا ہونے والے غلط فہمیاں ہے۔شکایت میں الزام لگایا گیا ہے این ڈی ٹی وی کے پروموٹر پرنو رائے ،ان کی بیوی رادھکا رائے، ان کی کمپنی اور بینک کے نامعلوم حکام نے بینکاری ضابطے کی دفعہ 19دو کی خلاف ورزی کی ہے اور 19فیصد سالانہ کی سودکی شرح کو کم کرکے 9.5فیصد کیا گیا۔اس کے نتائج کے مطابق بینک کو 48کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ اس کے پرموٹروں کو فائدہ ہوا۔این ڈی ٹی وی کے مالک پرنو رائے کے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی آئی سی آئی ایک نجی بینک ہے۔سی بی آئی نے واضح کیا ہے کہ 2016میں رمیش گلی بنام سی بی آئی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ بدعنوانی روک تھام ایکٹ 1988کی دفعہ نجی بینکوں کے حکام پر لاگو ہوتے ہیں، لہذا نجی بینکوں کے معاملے کی جانچ شروع کرنے کے لیے سی بی آئی کو پورا اختیار ہے،یہ اس کے دائرہ میں ہے۔سی بی آئی نے تمام متعلقہ لوگوں سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات کی کارروائی قانون کے مناسب طریقہ کار کے مطابق ہو رہی ہے۔


Share: